۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا کلب جواد نقوی

حوزہ/ مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری: یہ ٹریلر اس منظم عالمی سازش کا حصہ ہے جس کے ذریعہ ایران اور ہندوستان کے درمیان دیرینہ خوشگوار تعلقات کو متاثر کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے ۔وزیر اطلاعات و نشریات اور وزیر خارجہ کو اس پر فی الفور نوٹس لینا چاہیے اور قابل اعتراض مواد کو فلم سے ہٹانے کے لیے مناسب کاروائی کرنی چاہیے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے زی اسٹوڈیو زکے زیر اہتمام بننے والی فلم’کشمیر فایلز‘ کے ٹریلر میں بانی انقلاب اسلامی ،رہبر کبیر آیت اللہ العظمیٰ سید روح اللہ خمینی طاب ثراہ کی تصویر کو دہشت گردی سے جوڑنے کے خلاف وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر اور وزیر خارجہ ایس۔جے۔شنکر کو خط لکھ کر ٹریلر اور فلم سے متنازع مواد کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ۔

مولانانے خط میں لکھاکہ فلم ’کشمیر فایلز ‘ کے ٹریلر میں جس طرح دہشت گردانہ سرگرمیوں کے دوران آیت اللہ خمینی ؒ کی تصویر کو دکھایاگیاہے اس سے پوری دنیا میں موجود ان کے عقیدت مندوں ،خاص طورپرہندوستان میں ان کے چاہنے والوں کوشدید تکلیف پہونچی ہے ۔ٹریلر کے ذریعہ یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کشمیری پنڈتوں کے قتل عام میں آیت اللہ خمینی ؒ کے ماننے والے شامل تھے ،جو جھوٹ اور تاریخی حقائق کے خلاف ہے۔اس ٹریلر کے ذریعہ شیعوں کے علماء کو بدنام کرنے کا کام کیا گیاہے ،جسے فوراً ٹریلر اور ریلیز سے پہلے فلم سے ہٹایا جانا ضروری ہے ۔

مولانا کلب جواد نے کہا کہ یہ ٹریلر اس منظم عالمی سازش کا حصہ ہے جس کے ذریعہ ایران اور ہندوستان کے درمیان دیرینہ خوشگوار تعلقات کو متاثر کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے ۔وزیر اطلاعات و نشریات اور وزیر خارجہ کو اس پر فی الفور نوٹس لینا چاہیے اور قابل اعتراض مواد کو فلم سے ہٹانے کے لیے مناسب کاروائی کرنی چاہیے ۔معلوم ہو ناچاہیے کہ بعض استعماری طاقتیں نہیںچاہتی ہیں کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان خوشگوار تعلقات بحال رہیں ۔لہذا حکومت ہند اس سلسلے میں فوری طورپر نوٹس لے اور فلم سے قابل اعتراض مواد کو ہٹانے کے لیے اقدام کرے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .